وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے اٹلی کے انڈر سیکرٹری مانلیو دی سٹیفانو کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے اٹلی کے انڈر سیکرٹری مانلیو دی سٹیفانو نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر اٹلی کے سفیر پونٹیکورو بھی موجود تھے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اٹلی کا وفد چھ افراد پر مشتمل تھا۔ ملاقات کے دوران باہمی امور کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔ اٹلی کے وفد نے …

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے اٹلی کے انڈر سیکرٹری مانلیو دی سٹیفانو نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر اٹلی کے سفیر پونٹیکورو بھی موجود تھے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اٹلی کا وفد چھ افراد پر مشتمل تھا۔ ملاقات کے دوران باہمی امور کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔ اٹلی کے وفد نے سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہونے اور اسلام آباد کو فیملی اسٹیشن کا درجہ دوبارہ ملنے پر وزیر داخلہ کی کارکردگی کو سراہا۔ اطالوی انڈر سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون پر بے حد شکر گزار ہیں۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد اٹلی میں موجود ہے اور معاشی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ غیر قانونی طور پر سفر کر نے والے مسائل سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ اطالوی انڈر سیکرٹری نے کہا کہ اس مسئلے کے مکمل خاتمے کے لئے ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اٹلی اور پاکستان کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے آپکی تجاویز کو زیر غور لائیں گے۔