صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور کر لیا

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا استعفی منظور کر لیا ،اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔کابینہ سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 92 کی شق 3کے مطابق صدر مملکت نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا استعفی منظور کر لیا ،اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔کابینہ سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 92 کی شق 3کے مطابق صدر مملکت نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم کی ایڈوائس پر وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا استعفی منظور کر لیا ہے ۔