ہر ادارے کو دیگر قومی اداروں کے مینڈیٹ کااحترام کرنا چاہیئے،وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ہر ادارے کو دیگر قومی اداروں کے مینڈیٹ کااحترام کرنا چاہیئے۔بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آئین کے تحت کسی شخص کی تعیناتی یا اعلی حکام کی مدت میں توسیع کا حق اور اختیار رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ججوں کا احترام …

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ہر ادارے کو دیگر قومی اداروں کے مینڈیٹ کااحترام کرنا چاہیئے۔بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آئین کے تحت کسی شخص کی تعیناتی یا اعلی حکام کی مدت میں توسیع کا حق اور اختیار رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ججوں کا احترام کرتے ہیں اور اس میں کوئی دو رائے نہیں۔آرمی چیف کی توسیع سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کیلئے یہ بہتر ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کے معاملے پر بحث کا خاتمہ ہو۔ایک اور سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کی مدت میں توسیع وزیر اعظم کی صوابدید ہے۔