حکومت ملک کومنشیات سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے، شہریار آفریدی

راولپنڈی ۔ 27 نومبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے سیفران و اینٹی نارکوٹکس شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کومنشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے، طلباءکو منشیات سے بچانے کے لیے ”زندگی ایپ“ متعارف کرا ئی جا رہی ہے، جدید خطوط پر ڈیٹا بیس بنایا جا رہا ہے ، ملک بھر کے ہسپتالوں نشے میں مبتلا افراد کے علاج کے لیے بحالی مرکز قائم …

راولپنڈی ۔ 27 نومبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے سیفران و اینٹی نارکوٹکس شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کومنشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے، طلباءکو منشیات سے بچانے کے لیے ”زندگی ایپ“ متعارف کرا ئی جا رہی ہے، جدید خطوط پر ڈیٹا بیس بنایا جا رہا ہے ، ملک بھر کے ہسپتالوں نشے میں مبتلا افراد کے علاج کے لیے بحالی مرکز قائم کیے جا رہے ہیں، تاجر برادری حکومت کا ہاتھ بٹائے، چیمبر آف کامرس آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے،تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی، چیمبر کی سطح پر رابطہ کمیٹی قائم کی جائے گی تاکہ فعال انداز میں معاملات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر تاجروں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا بیرون ملک پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ایئر پورٹس، کسٹمز اور سمندری حدود میں مانیٹرنگ کا جدید نظام لایا جا رہا ہے تا کہ سمگلنگ کا خاتمہ ہو سکے۔ سینتھٹک ڈرگز کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کے لیے قانون سازی بھی کی جار ہی ہے۔ قبل ازیں صدر چیمبر صبور ملک نے وزیر ممکت کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مربوط نظام لایا جائے۔ دکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، اور تاجر کی عزت نفس مجروع نہ کی جائے۔ منشیات کی روک تھام کے لیے حکومت کا بازو بنیں گے۔ اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف، سابق صدور، سینئر نائب صدر نوشیرواں خلیل، نائب صدر حمزہ سروش، مجلس عاملہ کے اراکین اور چیمبر ممبران بھی موجود تھے۔