وزیر اعظم عمران خان ملکی مفاد میں جرات مندانہ اقدامات اٹھا رہے ہیں،شہریار خان آفریدی

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت انسداد و منشیات،سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملکی مفاد میں جرات مندانہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کے اندرونی و بیرونی معاملات پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور اسی تناظر میں انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف (سی او …

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت انسداد و منشیات،سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملکی مفاد میں جرات مندانہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کے اندرونی و بیرونی معاملات پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور اسی تناظر میں انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف (سی او ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کو دنیا دیکھ رہی ہے ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ چیف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے آرمی ایکٹ 255 میں ترمیم کی منظوری دی ہے اور ماضی کی حکومتوں نے بھی اس عمل کی تعمیل کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ آئین پر عمل کیا ، عدالت کے فیصلے کا احترام کیا۔