اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع دینے کا آئینی حق حاصل ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر کے حالات کو مدنظر رکھتے …
وزیر اعظم عمران خان کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع دینے کا آئینی حق حاصل ہے،فیصل واوڈا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع دینے کا آئینی حق حاصل ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آرمی چیف کو توسیع دی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملک کیلئے خدمات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ ملک کا ایک اعلیٰ آئینی ادارہ ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا اور عدلیہ کی آزادی کے لئے جہدوجہد کی۔ انہوں نے کہا آرمی چیف کو توسیع دینے کے حوالے سے عدالت نے جو اعتراض لگایا ہے اس کو دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے علاج کیلئے بیرون ملک جا کر ایسی مثال قائم کر دی ہے کہ اب ہر سزا یافتہ فرد علاج کے لئے بیرون ملک جاسکتا ہے۔








