خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی کا اسلام آباد ویمن چیمبر کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں چھاتی کے سرطان سے متاثرہ خواتین کی شرح ایشیاءکے دیگر تمام ممالک سے زیادہ ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت اور نجی شعبہ کو مل کر کوششیں کرنا ہوںگی، بریسٹ کینسر کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جن کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری …

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں چھاتی کے سرطان سے متاثرہ خواتین کی شرح ایشیاءکے دیگر تمام ممالک سے زیادہ ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت اور نجی شعبہ کو مل کر کوششیں کرنا ہوںگی، بریسٹ کینسر کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جن کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یہ بات بیگم ثمینہ عارف علوی نے اسلام آباد ویمن چیمبر کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس مرض کی جلد تشخیص کے لئے کوشاں ہے تاکہ خواتین کی جان بچائی جا سکے کیونکہ بروقت مرض کا علم ہونے سے مریض کے بچنے کا امکان اسی فیصد تک ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سالانہ 90 ہزار کے قریب کیس رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ 40 سے 45 ہزار اموات ہوتی ہیں جن میں سے اکثریت کو بچایا جا سکتا ہے جس کے لئے ہم سب کو مل کر اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہو گی۔اس موقع پر اسلام آباد ویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل، صدر فریدہ راشد اور دیگر مقررین نے کہا کہ خواتین غربت اور شرم کی وجہ سے اپنے خاندان کو آگاہ نہیں کرتیں جو افسوسناک ہے۔ اس وجہ سے روزانہ دو سو سے زیادہ خواتین لقمہ اجل بن رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہر خاتون کو 40 سال کے بعد سالانہ چیک اب کروانا چائیے تاکہ اس بیماری پر ابتداءمیں ہی قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور انہیں بہتر علاج معالجہ کی سہولیات تک رسائی کا حق حاصل کے جس کے لئے حکومت اپنی کوششیں بڑھائے۔