اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف۔7 سے ملنے والے نایاب قسم کے مانس کرایسیکاﺅڈاٹا نامی ہندوستانی پینگولین کو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی) نے نیشنل مارگلہ ہلز پارک (این ایم ایچ پی) میں واپس چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان وائلڈ لائف فاو¿نڈیشن کے جونیئر سفیر مناہل صفوان جنہوں نے سیکٹر ایف۔7 سے پینگولین کو بچایا ہے، نے جمعرات کو …
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے نایاب پینگولین کو نیشنل مارگلہ ہلز پارک میں واپس چھوڑ دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف۔7 سے ملنے والے نایاب قسم کے مانس کرایسیکاﺅڈاٹا نامی ہندوستانی پینگولین کو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی) نے نیشنل مارگلہ ہلز پارک (این ایم ایچ پی) میں واپس چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان وائلڈ لائف فاو¿نڈیشن کے جونیئر سفیر مناہل صفوان جنہوں نے سیکٹر ایف۔7 سے پینگولین کو بچایا ہے، نے جمعرات کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ان کے محکمہ کو ایف۔7 کے شوکت نامی رہائشی نے اپنے علاقہ میں ایک عجیب و غریب جانور کی موجودگی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ مناہل نے بتایا کہ شوکت کی رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد انہوں نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اس جانور کو پکڑا اور اس پرکشش لیکن ماحولیاتی لحاظ سے انتہائی اہم ممالیا جانور کو واپس اپنے مسکن میں چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک اس ممالیہ کے مسکن کی موزوں جگہ ہے کیونکہ اس قسم کی اقسام یہاں پائی جاتی ہیں اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ٹیم ان کی انتہائی نگہداشت بھی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال تقریباً ایک لاکھ سے زائد جانور براعظم افریقہ اور ایشیاءکے مختلف حصوں سے براستہ تھائی لینڈ اور ویت نام سے سمگل کرکے لائے جاتے ہیں۔ اپنے خدوخال کے لحاظ سے پینگولین کی بہت زیادہ طلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 سال کی مدت میں اس نسل کی آبادی میں تقریباً 90 فیصد کمی آئی ہے۔








