اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان میکسیکو کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں مزید وسعت دینے کےلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کا …
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا میکسیکو کے نشریاتی ادارے چینل الیون کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان میکسیکو کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں مزید وسعت دینے کےلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میکسیکو کے بڑے نشریاتی ادارے چینل الیون کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا پارلیمانی وفد کے ہمراہ میکسیکو میں بین الپارلیمانی تنظیم کے تعاون سے منعقدہ پارلیمانی سیمینار میں شرکت کر رہے ہیں، سیمینار کا مقصد رکن ممالک کی پارلیمانی قیادت کو بہتر ادارہ جاتی معاونت اور روابط کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالاءنے ہر بین الاقوامی فورم پر مو¿ثر کردار ادا کیا ہے اور اراکین پارلیمنٹ بہتر رابطہ کاری اور پارلیمانی تعاون کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے عوام کے نمائندے مل کر مسائل کے حل کےلئے مشترکہ کوششیں کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے میکسیکو کے بڑے نشریاتی ادارے چینل الیون کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میکسیکو کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں مزید وسعت دینے کےلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو کے ساتھ ہمار ے تاریخی روابط رہے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان روابط کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔ نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کشمیر کے مسئلہ پر خاص طور پر بات کی اور کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیاںہو رہی ہیں اور عالمی برادری ان تمام ناانصافیوں کا نوٹس لے کیونکہ بھارتی اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں بلکہ خطہ کے امن و سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ کا حل ممکن ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سیمینار کے دوران میکسیکو کی سینیٹ کی اقتصادی کمیٹی کے سربراہ گستومریڈیو سے بھی ملاقات کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ پاکستان میں ماحول سرمایہ کاری کیلئے سازگار ہے اور پاکستان اور میکسیکو کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے مشترکہ منصوبوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پارلیمانی روابط کو فروغ دینے اور ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے کےلئے مو¿ثر لائحہ عمل وضح کرنے پر بھی زور دیا۔








