وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا میڈیا اکیڈمی کے افتتاح کے بعد کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو

کوئٹہ۔28نومبر (اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ کوئٹہ اورگوادر کاسمارٹ سٹی کی طرز پرسیکورٹی پلان تشکیل دے رہے ہیں موجودہ مالی سال کے 70 فیصد ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرہوچکے ہیں بلوچستان کے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ماضی میں کمزورانداز میں ڈیل کی گئی مگراب ایسا نہیں ہوگا۔ یہ بات انہوںنے جمعرات کو میڈیا اکیڈمی کے افتتاح کے بعد کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے …

کوئٹہ۔28نومبر (اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ کوئٹہ اورگوادر کاسمارٹ سٹی کی طرز پرسیکورٹی پلان تشکیل دے رہے ہیں موجودہ مالی سال کے 70 فیصد ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرہوچکے ہیں بلوچستان کے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ماضی میں کمزورانداز میں ڈیل کی گئی مگراب ایسا نہیں ہوگا۔ یہ بات انہوںنے جمعرات کو میڈیا اکیڈمی کے افتتاح کے بعد کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزراءظہوراحمد بلیدی ،میرنصیب اللہ مری ،عبدالخاق ہزارہ ،ضیاءاللہ لانگو،اراکین صوبائی اسمبلی مبین خلجی ،قادر نائل ،صدر کوئٹہ پریس کلب رضا الرحمن بھی موجودتھے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ میری کوشش ہے کہ بحیثیت قائدایوان اپنازیادہ طرح وقت کابینہ کے اراکین کے ہمراہ کوئٹہ میں گزاروں اسلام آباد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرز نمائندگی بہترانداز میں کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں بحالی امن کے بعد اسکوائش کے غیرملکی کھلاڑی کوئٹہ میں کھیل رہے ہیں جبکہ لائیوسٹاک ایکسپو2019 میں سرمایہ کاروں اورملکی شخصیات کے بڑی تعداد نے شرکت کی کیونکہ اب دنیا بلوچستان کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ جام کمال نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان حکومت کاحصہ ہے اوراتحادی جماعتوں میں کوئی ایسی بات نہیں کہ جس سے اختلافات پیدا ہوں عوام اطمینان رکھیں اب بلوچستان کے فیصلے یہاں اورہمارے مفادات کومدنظر رکھتے ہوئے ہونگے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاکہ ماضی میں اپوزیشن کے حلقوں میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے تھے مگراب ایسی صورتحال نہیں ہے اوربلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے حلقوں میں کام ہورہاہےں موجودہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے 70 فیصد کاموں کے ٹینڈر ہوچکے ہیں صوبائی حکومت نے اب تک ترقیاتی کاموں کیلئے 31 ارب روپے میں سے22 ارب روپے ریلیز کرچکی ہے، ہرضلع میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ پہلی بار 36 اضلاع کے ماسٹر پلان کے منصوبے پرکام ہورہاہے کوئٹہ اور گوادر کوسمارٹ سٹی کی طرح لیا جار ہا ہے۔ لیویز فورس کے قوانین بنانے کے ساتھ مختلف ونگزبناکر لیویز مقرری کے اہلکاروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کیاجارہاہے تاکہ وہ اپنے فرائض بھی بروقت اورکرسکےں ۔