اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا سبزی منڈی اسلام آباد میں قائم پناہ گاہ کے دورہ کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پناہ گاہ کا قیام فلاحی ریاست کی طرف ایک اہم قدم ہے، پناہ گاہوں کے قیام سے ملک میں بے سہارا افراد کو رہنے کی بہترین سہولت میسر آئے گی، انشاءاللہ ہم پناہ گاہوں کے قیام کو پورے ملک تک پھیلائیں گے جس سے ملک کے طول و عرض میں موجود غربت میں …

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پناہ گاہ کا قیام فلاحی ریاست کی طرف ایک اہم قدم ہے، پناہ گاہوں کے قیام سے ملک میں بے سہارا افراد کو رہنے کی بہترین سہولت میسر آئے گی، انشاءاللہ ہم پناہ گاہوں کے قیام کو پورے ملک تک پھیلائیں گے جس سے ملک کے طول و عرض میں موجود غربت میں پسے طبقات اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سبزی منڈی اسلام آباد میں قائم پناہ گاہ کے دورہ کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی فلاح وبہود کے لیے کیے گئے کام پر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ پناہ گاہ ایک منظم طریق کار سے بنائی گئی ہے جس میں لوگوں کو کھانے پینے اور رہائش کی سہولت دی جارہی ہے یہ ایک خوش آئند بات ہے اور اس پر میں پوری انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کا قیام ملک میں غربت میں کمی اور معاشرے کے بے گھر افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے وسط میں پیر ودھائی سبزی منڈی اڈے میں پناہ گاہ کے قیام سے ملک کے دور دراز علاقوں سے آنے والے بے سہارا لوگوں کو پناہ ملے گی۔انہوں نے پناہ گاہ میں سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں پر موجود پناہ گزینوں سے بات چیت کی اور ا±ن کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔