اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے ثابت ہوا کہ پاکستان میں آئین بالادست، پارلیمان مقتدر اور عدلیہ آزاد ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اداروں کے استحکام اور جمہوری تسلسل کے عمل میں ثابت قدمی کے …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے ثابت ہوا کہ پاکستان میں آئین بالادست، پارلیمان مقتدر اور عدلیہ آزاد ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اداروں کے استحکام اور جمہوری تسلسل کے عمل میں ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئین کے تحت تمام ادارے ملک کی ترقی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔








