محمد موسی کا پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو، لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے ٹیسٹ کیپ پہنائی

ایڈیلیڈ ۔ 29 نومبر (اے پی پی) نوجوان فاسٹ بائولر محمد موسی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے اور آخری میچ میں پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ جمعہ کو ایڈیلیڈ کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل پاکستان کے سابق بین الاقوامی شہرہ آفاق اور لیجنڈ کرکرٹر وسیم اکرم نے محمد موسی کو ٹیسٹ کیپ پہنائی، انہوں نے ایڈیلیڈ کے مقام پر آسٹریلیا کے …

ایڈیلیڈ ۔ 29 نومبر (اے پی پی) نوجوان فاسٹ بائولر محمد موسی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے اور آخری میچ میں پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ جمعہ کو ایڈیلیڈ کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل پاکستان کے سابق بین الاقوامی شہرہ آفاق اور لیجنڈ کرکرٹر وسیم اکرم نے محمد موسی کو ٹیسٹ کیپ پہنائی، انہوں نے ایڈیلیڈ کے مقام پر آسٹریلیا کے خلاف پنک بال سے کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ محمد موسی کو نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا، وہ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 238 ویں کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل رواں سیریز میں 16 سالہ نسیم شاہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ اس موقع پر محمد موسی نے کہا کہ وہ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے پر بہت خوش ہیں اور پرجوش ہیں کہ وہ کینگروز کے خلاف عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔