اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم اور کرفیو کے باعث کشمیریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے، ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو اغواءکر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، حق خوداردیت کی تحریک …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورکی تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم اور کرفیو کے باعث کشمیریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے، ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو اغواءکر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، حق خوداردیت کی تحریک کو کچلنے کے لیے کشمیری خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں فلسطین طرز پر ہندو آبادیاں قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کے دوران کیا۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور آزاد کشمیر کی سیاسی و ترقیاتی صورتحال سے متعلق گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی کرفیو اور مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم اور کرفیو کے باعث کشمیریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو اغواءکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ حق خوداردیت کی تحریک کو کچلنے کے لیے کشمیری خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فلسطین طرز پر ہندو آبادیاں قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لے۔ خطے میں بھارتی جارہانہ رویے سے علاقاءاور عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ وفاقی وزیر نے بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود کی کامیابی کشمیری عوام کا تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار ہے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ کشمیری عوام بہادر اور پر عزم ہیں، کشمیری عوام آخری سانس تک اپنے حق خوداردیت کے حصول کے لیے ڈٹ کے مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔ تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ کشمیری عوام وزیراعظم عمران خان سے خصوصی لگاو رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف آزاد کشمیر میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ملاقات میں میرپور زلزلہ کے بعد جاری بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیاگیا۔








