وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری کی طلبہ یونینز کی بحالی کی مکمل حمایت

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے طلبہ یونینز کی بحالی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ یو نینز پر پابندی غیر جمہوری اقدام ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ میں طلبہ یونینز بحالی کی مکمل حمایت کرتا ہوں جبکہ پابندی جمہوریت مخالف اقدام ہے۔ فواد چوہدری نے …

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے طلبہ یونینز کی بحالی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ یو نینز پر پابندی غیر جمہوری اقدام ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ میں طلبہ یونینز بحالی کی مکمل حمایت کرتا ہوں جبکہ پابندی جمہوریت مخالف اقدام ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگاکہ طلبہ سیاست کو تشدد سے پاک ہونا چاہیئے۔طلبہ یونینزکی شفاف کارکردگی کیلئے ریگولیشنز بھی متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ طلبہ یونینز پر پابندیوں سے ہماری مستقبل کی سیاست محدود ہو کر رہ جائیگی۔