اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے ملائیشیا کے وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ، نائب وزیر خارجہ داتو مرزوکی بن حاجی یحییٰ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی اور وزیراعظم مہاتیر محمد کی طرف سے 18 سے 20 دسمبر 2019ءکو کوالالمپور میں منعقد ہونے والے کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ وزیراعظم عمران خان نے دعوت نامہ پر شکریہ کا پیغام دیا اور …
وزیراعظم عمران خان سے ملائیشیا کے وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ، نائب وزیر خارجہ داتو مرزوکی بن حاجی یحییٰ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے ملائیشیا کے وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ، نائب وزیر خارجہ داتو مرزوکی بن حاجی یحییٰ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی اور وزیراعظم مہاتیر محمد کی طرف سے 18 سے 20 دسمبر 2019ءکو کوالالمپور میں منعقد ہونے والے کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ وزیراعظم عمران خان نے دعوت نامہ پر شکریہ کا پیغام دیا اور کہا کہ وہ کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کے منتظر ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے جموں و کشمیر کے تنازعہ پر ملائیشیا کے اصولی مو¿قف کی تعریف کی۔ انہوں نے ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ کو 5 اگست 2019ءکے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد سے مسلسل 8 ملین عوام پر غیر انسانی لاک ڈاﺅن اور پیدا ہونے والی سنگین انسانیت سوز صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کے خاتمے اور جموں و کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کےلئے عالمی برادری کے کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔








