صنعت کاری اور روزگار میں اضافے کے لیے سی پیک منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں پیش رفت جاری ہے،وفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں صنعت کاری اور روزگار کے مواقعوں میں اضافے کے لیے سی پیک منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں پیش رفت پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال کے اختتام پر پہلے اقتصادی زونز …

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں صنعت کاری اور روزگار کے مواقعوں میں اضافے کے لیے سی پیک منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں پیش رفت پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال کے اختتام پر پہلے اقتصادی زونز کا سنگ بنیاد ہمارا حدف ہے اس کے علاوہ رواں مالی سال میں دو مزید خصوصی اقتصادی زونز سندھ اورپنجاب میں بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔