اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ دسمبر میں 40 سے زائد آئل و گیس سائیٹس کی نیلامی سنگ میل ثابت ہوگی جس سے ملک میں نوجوانوں کو کثیر تعدادمیں نوکریاں بھی ملیں گی۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں تعینات جرمن سفیر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے توانائی سیکٹر …
دسمبر میں 40 سے زائد آئل و گیس سائیٹس کی نیلامی سنگ میل ثابت ہوگی، وفاقی وزیر عمر ایوب خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ دسمبر میں 40 سے زائد آئل و گیس سائیٹس کی نیلامی سنگ میل ثابت ہوگی جس سے ملک میں نوجوانوں کو کثیر تعدادمیں نوکریاں بھی ملیں گی۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں تعینات جرمن سفیر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے توانائی سیکٹر میں ہونے والی انقلابی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ 60ارب ڈالر کی پاور سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے ۔عمر ایوب نے کہا کہ دسمبر میں 40سے زائد نئے آئل و گیس سائیٹس کی نیلامی سنگ میل ہے جس سے ملک میں اچھی تعدادمیں نوکریاں بھی ملیں گی۔








