اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِاعظم نے کہا کہ وہ عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی روز اول سے سیاسی تگ و دو کا مقصد انصاف کا علم بلند کرنا اور قانون کی …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِاعظم نے کہا کہ وہ عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی روز اول سے سیاسی تگ و دو کا مقصد انصاف کا علم بلند کرنا اور قانون کی حکمرانی رہا ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ پہلی جماعت ہے جس نے آج سے 23 سال قبل قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کا علم بلند کیا اور جب عدلیہ کی آزادی کا مرحلہ آیا تو انہوں نے جیل جانا تو گوارہ کیا لیکن اپنے اصولی مو¿قف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم نے ترجمانوں کو معاشی میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی کوششوں کے نتیجہ میں آنے والے معاشی استحکام اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری سے عوام کوآگاہی فراہم کی جائے تاکہ عوام کو حوصلہ ملے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرِاعظم نے کہا کہ وہ عدلیہ اور عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، وزیرِاعظم نے قانونی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل میں بھرپور حصہ لے کر پارٹی کے منشور کو قوانین کی شکل دے کر عملی جامہ پہنایا جائے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ایسے مافیاز اور بیرونی دشمن پاکستان کے اداروں کے مابین تصادم، غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرکے یا دیگر مختلف حربوں سے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو ناکامی ہو گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ عدلیہ کے حالیہ فیصلے سے وہ قوتیں یقیناً مایوس اور ناکام ہوئی ہیں جو ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ ہمارا مقابلہ اس مافیا سے ہے جو اسٹیٹس کو، کو قائم رکھنا چاہتا ہے اور اپنے مقصد کےلئے قانون کو استعمال کرتا رہا ہے۔








