وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع قومی مفاد کا مسئلہ ہے اور اس پر قانون سازی پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر اتفاق رائے سے کی جائے گی۔ انہوں نے جمعہ کو نجی ٹی وی چینل …

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع قومی مفاد کا مسئلہ ہے اور اس پر قانون سازی پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر اتفاق رائے سے کی جائے گی۔ انہوں نے جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے حزب اختلاف کے رہنماو¿ں سے رابطہ کرنے کے لئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینیٹ میں قائد ایوان سید شبلی فراز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور اس معاملے پر سیاست کرنے سے گریز کریں‘ ملک کو سیکیورٹی جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی آرمی چیف کو چھ ماہ کی توسیع دینے کے فیصلے اور اس دوران حکومت کو کہا گیا کہ اس حوالے سے قانون سازی کریں جس سے جمہوریت کو تقویت ملی ہے اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو برقرار رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےپاکستان کا مثبت چہرہ بین الاقوامی سطح پر دنیا کے سامنے پیش کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں و قتل غارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیری عوام کو ایک نئی امید دی ہے ان کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور آزادی ان کا مقدر بنے گی ۔