وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

لاہور ۔30نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ مصروف دن گزاریں گے ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم لاہور میں پنجاب کے صوبائی اراکین اسمبلی، بیوروکریسی اور پولیس کے سینئر افسران سے بھی ملاقات کریں …

لاہور ۔30نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ مصروف دن گزاریں گے ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم لاہور میں پنجاب کے صوبائی اراکین اسمبلی، بیوروکریسی اور پولیس کے سینئر افسران سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ پنجاب میں اسموگ کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ معاونین خصوصی سید ذولفقار بخاری اور بیرسٹر شہزاد اکبر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔