بھارت کے غیرقانونی اقدامات جنوبی ایشیاءمیں امن اورترقی کو نقصان پہنچارہے ہیں ، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی

ملتان ۔ 30 نومبر(اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ہمسائیوں کے ساتھ پرامن تعلقات اورعوام کی ترقی حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے تاہم بھارت کے غیرقانونی اقدامات جنوبی ایشیاءمیں امن اورترقی کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔ وہ ہفتہ کے روزایئریونیورسٹی ملتان کیمپس کے دوسرے کانووکیشن سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم خطے میں دیرپاامن کے قیام کے لئے مخلصانہ …

ملتان ۔ 30 نومبر(اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ہمسائیوں کے ساتھ پرامن تعلقات اورعوام کی ترقی حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے تاہم بھارت کے غیرقانونی اقدامات جنوبی ایشیاءمیں امن اورترقی کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔ وہ ہفتہ کے روزایئریونیورسٹی ملتان کیمپس کے دوسرے کانووکیشن سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم خطے میں دیرپاامن کے قیام کے لئے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے اسی مہینے کے اوئل میں کرتاپورراہداری کاافتتاح کیا جوناصرف یہ کہ قیام امن کی جانب پاکستان کی کوششوں کااظہارہے بلکہ اس راہداری کاافتتاح اس بات کی بھی نشاندہی کرتاہے کہ ہم پاکستان کے بارے میں قائداعظم کے ویژن پرغیرمتزلزل یقین رکھتے ہیں ۔وزیرخارجہ نے مزیدکہاکہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن کو116روز ہوچکے ہیںپوری دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کررہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ بے گناہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی ۔انہوںنے طلبہ پرزوردیا کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں پربھرپورتوجہ دیں اورپاکستان کی ترقی میں بھی فعال کرداراداکریں ۔اس موقع پروزیرخارجہ اورپاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مجاہدانورخان نے پاس ہونے والے493 گریجوایٹس میں میڈل اورڈگریاں تقسیم کیں۔پاک فضائیہ کے سربراہ کو چک 5فیض کے قریب تعمیرہونے والے ایئریونیورسٹی کے نئے کیمپس کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔