حکومت کے 15 ماہ میں تیز ترین اقتصادی بحالی کی مثال بھی تاریخ میں نہیں ملتی، حماد اظہر

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کے 15 ماہ میں تیز ترین اقتصادی بحالی کی مثال بھی تاریخ میں نہیں ملتی،اگست سے اب تک سٹاک مارکیٹ میں 11 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا چھوڑا 2018 کا اقتصادی بحران تاریخ کا بدترین بحران تھا،حکومت کے 15 …

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کے 15 ماہ میں تیز ترین اقتصادی بحالی کی مثال بھی تاریخ میں نہیں ملتی،اگست سے اب تک سٹاک مارکیٹ میں 11 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا چھوڑا 2018 کا اقتصادی بحران تاریخ کا بدترین بحران تھا،حکومت کے 15 ماہ میں تیز ترین اقتصادی بحالی کی مثال بھی تاریخ میں نہیں ملتی۔ حماد اظہر نے کہا کہ ملکی مالی خسارہ 13سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے ،جاری کھاتا 4 سال بعد سرپلس میں آیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہا کہ اگست سے اب تک سٹاک مارکیٹ میں 11 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،کاروبار آسان بنانے کے حوالے سے پاکستان کی درجہ بندی 28پوائنٹ بہتر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ناکام دھرنے کے حمایتی نام نہاد لبرلز کی مایوسی مضحکہ خیز ہے۔