آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے قانون سازی کی جائے گی، شفقت محمود

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے قانون سازی کی جائے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قومی مفاد کے امور پر …

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے قانون سازی کی جائے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قومی مفاد کے امور پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرنے کے لئے تیار ہے، تمام سیاسی جماعتیں قومی سلامتی کے امور پر پختگی اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین رانا تنویر حسین پارلیمنٹ میں پہلے ہی تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے متعدد قانون سازی اور تقرریاں کر چکے ہیں جو ملک میں مضبوط جمہوریت کا حسن ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کسی بھی سیاسی جماعت سے دشمنی نہیں ہے لیکن ہم نے پہلے دن سے ہی ملک سے بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے اور قومی خزانے سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا عہد کر رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) حکومت کی مداخلت کے بغیر لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات چلا رہا ہے۔