اسلام آباد ۔ یکم دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا ملکیکرنٹ اکائونٹ خسارہ تیرہ برسوں میں کم ترین ریکارڈ کیا گیا ہے،کاروبار ی سہولیات کی فراہمی بارے عالمی رینکنگ میں بھی پاکستان کی درجہ بندی میں 28 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔یہ بات انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہی ۔ انہوں نے کہاکہ چار برس …
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ تیرہ برسوںمیں کم ترین رہا کاروبار ی سہولیات کی فراہمی بارے عالمی رینکنگ میں پاکستان کی درجہ بندی میں 28 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا ملکیکرنٹ اکائونٹ خسارہ تیرہ برسوں میں کم ترین ریکارڈ کیا گیا ہے،کاروبار ی سہولیات کی فراہمی بارے عالمی رینکنگ میں بھی پاکستان کی درجہ بندی میں 28 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔یہ بات انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہی ۔ انہوں نے کہاکہ چار برس کے بعد حسابات جاریہ مثبت ہیں،تین برسوں کے بعد دوسرے ملکوں سے سرمایہ کاری کا سلسلہ بحال ہوا،اسی طرح 19 اگست کے بعد سٹاک مارکیٹ میں گیارہ ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ دنیا بھر میں کاروبار ی سہولیات کی فراہمی بارے عالمی رینکنگ میں پاکستان کی درجہ بندی میں 28 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،ملک میں28 شعبوں میں نئے کاروباری مواقع کی پیشکش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کبھی بھی ایسے اقتصادی بحران کا سامنا نہیں ہوا جو پاکستان مسلم لیگ نے2018 ئ میں چھوڑا تھا تاہم ملکی اقتصادی خسارے میں بھی کبھی اس قدر کمی نہیں ہوئی جس طرح تحریک انصاف کے دور حکومت کے پہلے پندرہ مہینوں میں ہوئی ہے۔








