اسلام آباد ۔ یکم دسمبر(اے پی پی) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک میں اسموگ پر قابوپانے اور آلودگی سے پاک ماحول کے فروغ کے لئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اتوار کو ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کو ٹیکنالوجی کے استعمال سے اینٹیں بنانے کی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مالکان …
ملک میں اسموگ پر قابوپانے اور آلودگی سے پاک ماحول کے فروغ کے لئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیر مملکت زرتاج گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم دسمبر(اے پی پی) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک میں اسموگ پر قابوپانے اور آلودگی سے پاک ماحول کے فروغ کے لئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اتوار کو ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کو ٹیکنالوجی کے استعمال سے اینٹیں بنانے کی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مالکان کو آسا ن شرائط پر قرضے دئیے جائیں گے تاکہ انہیں نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے میں مدد دی جاسکے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر اہم شہروں میں بڑے پیمانے پر درخت کاٹنے اور خلاف ضابطہ ترقیاتی سرگرمیوں کی وجہ سے ماحول متاثر ہوا ہے۔ زرتاج گل نیکہا کہ ملک میں آلودگی کی بنیادی وجہ گاڑیوں سے دھوئیں کا اخراج ہے اور اسے کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے اور دیگر گاڑیوں میں یورو فور پٹرول اختیار کرنے سے دھوئیں کا اخراج کم کرنے میں مدد ملے گی۔








