ایڈیلیڈ ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان کی فالو آن کے بعد 39 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں

ایڈیلیڈ۔ یکم دسمبر (اے پی پی)ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پاکستان کی 39 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں، گرین کیپس کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 248 رنز کی ضرورت ہے، ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 302 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، یاسر شاہ نے 113 رنز کی دلیرانہ اننگز کھیلی، بابر اعظم نے 97 …

ایڈیلیڈ۔ یکم دسمبر (اے پی پی)ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پاکستان کی 39 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں، گرین کیپس کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 248 رنز کی ضرورت ہے، ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 302 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، یاسر شاہ نے 113 رنز کی دلیرانہ اننگز کھیلی، بابر اعظم نے 97 رنز بنائے، مچل سٹارک نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔ اتوار کو ایڈیلیڈ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 96 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو بابر اعظم 43 اور یاسر شاہ 4 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے، دونوں بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ساتویں وکٹ میں 105 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 194 تک پہنچا دیا، بابر اعظم بدقسمت رہے اور 97 رنز بنانے کے بعد مچل سٹارک کی گیند پر ٹم پائن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، یاسر شاہ نے ایک اینڈ سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور محمد عباس کے ساتھ مل کر ٹیم کا سکور 281 تک پہنچا دیا، اس دوران یاسر شاہ نے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی، محمد عباس نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 29 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، یاسر شاہ 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پیٹ کمنز کا شکار بنے۔ اس طرح پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 302 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا، مچل سٹارک نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، پیٹ کمنز نے تین اور جوش ہیزلووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی، فالو آن کے بعد بھی پاکستانی بلے باز آسٹریلوی پیسرز کو جم کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے آئوٹ ہوتے رہے، کھیل کے اختتام پر پاکستان کی 39 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں، امام الحق صفر، کپتان اظہر علی 9 اور بابر اعظم 8 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، جوش ہیزلووڈ نے دو اور مچل سٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی، بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔