وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور حماد اظہرکی نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ اندرونی ٹیکس کلیکشن میں 29 فیصد گروتھ نظر آ رہی ہے، ٹیکس وصولی میں 17 فیصد اضافہ خوش آئند ہے، مالیاتی خسارہ پہلی سہ ماہی میں 13 سال کی کم ترین سطح پر ہے جو کہ ہماری توقعات سے بھی بہتر آیا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ اندرونی ٹیکس کلیکشن میں 29 فیصد گروتھ نظر آ رہی ہے، ٹیکس وصولی میں 17 فیصد اضافہ خوش آئند ہے، مالیاتی خسارہ پہلی سہ ماہی میں 13 سال کی کم ترین سطح پر ہے جو کہ ہماری توقعات سے بھی بہتر آیا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف بی آر نے جولائی سے نومبر کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹارگٹ رکھا تھا جو کہ 88 سے 90 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے اور اس پر ایف بی آر کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات کم ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے درآمدات پر ٹیکس بھی کم ہو رہا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹیکس ریونیو اچھے ریٹ پر گروتھ کر رہا ہے، مالیاتی خسارہ کنٹرول میں ہے، معیشت مستحکم ہو رہی ہے جو کہ اچھی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی اور نان ٹیکس ریونیو میں توقعات سے بڑھ کر بہتری آئی ہے، اگر ٹیکس ریونیو 90 فیصد حاصل ہو رہا ہے تو دوسری طرف پہلی سہ ماہی میں نان ٹیکس ریونیو میں 172 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ ہمارے لئے تسلی بخش ہے اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے تین سے چار سالوں میں جی ڈی پی ٹیکس کو تین سے چار فیصد اوپر لے کر جانا ہدف ہے، جی ڈی پی ٹیکس میں اس سال بھی خاطر خواہ اضافہ نظر آئے گا، اگلے سال اس میں مزید اضافہ نظر آئے گا اور ہم ہدف حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکس فائلرز کی تعداد سالانہ 25 سے 30 فیصد بڑھ رہی ہے، مالیاتی خسارہ، پرائمری اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ بہتر پرفارم کر رہا ہے اسلئے ہمیں منی بجٹ لانے کی ضرورت نظر نہیں آ رہی۔