پرتھ ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) پرتھ سکارچرز نے ویمنز بگ بیش لیگ کے آخری لیگ میچ میں ہوبارٹ ہریکینز کو 35 رنز سے ہرا دیا، گزشتہ روز پرتھ کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں کپتان میگ لیننگ کی شاندار سنچری کی بدولت پرتھ سکارچرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، میگ لیننگ نے 101 رنز کی …
ویمنز بگ بیش لیگ، پرتھ سکارچرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو 35 رنز سے ہرا دیا

مزید خبریں
پرتھ ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) پرتھ سکارچرز نے ویمنز بگ بیش لیگ کے آخری لیگ میچ میں ہوبارٹ ہریکینز کو 35 رنز سے ہرا دیا، گزشتہ روز پرتھ کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں کپتان میگ لیننگ کی شاندار سنچری کی بدولت پرتھ سکارچرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، میگ لیننگ نے 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جواب میں ہوربارٹ ہریکینز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بناسکی۔ یوں پرتھ سکارچرز نے ناصرف ہوبارٹ ہریکینز کو میچ میں 35 رنز سے شکست دی بلکہ لیگ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ پرتھ سکارچرز کی کپتان میگ لیننگ کو شاندار سنچری سکور کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔








