وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریںگے ، مومنہ وحید

لاہور۔2 دسمبر(اے پی پی )چیئر پرسن قائمہ کمیٹیبرائے وزیر اعلی معائنہ ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںپاکستان کو کرپشن سے پاک کریں گے، انتشار کی سیاست کرنے والے عناصر ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں اور یہ عناصر عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ پاکستانی قوم افراتفری کی خواہش رکھنے والے عناصر کو ہمیشہ کے لئے مسترد …

لاہور۔2 دسمبر(اے پی پی )چیئر پرسن قائمہ کمیٹیبرائے وزیر اعلی معائنہ ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںپاکستان کو کرپشن سے پاک کریں گے، انتشار کی سیاست کرنے والے عناصر ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں اور یہ عناصر عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ پاکستانی قوم افراتفری کی خواہش رکھنے والے عناصر کو ہمیشہ کے لئے مسترد کرچکی ہے۔ اب پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کی سیاست ہوگی ۔ ہمیںملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سب سے زیادہ مقدم ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کی شبانہ روز کاوشوں سے ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریںگے ،پاکستانی عوام نے حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے عناصر کے عزائم پورے نہیں ہوں گےـ