اسلام آباد ۔02 دسمبر(اے پی پی) حج 2019ء کے موقع پر حجاز مقدس میں اﷲ کو پیارے ہونے والے 96 پاکستانیوں کے ورثاء کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے زر اعانت کے طور پر 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم ادا کر دی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے ''اے پی پی'' کو بتایا کہ حج 2019ء کے موقع پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں …
وزارت مذہبی امور نے حج کے موقع پر حجاز مقدس میں انتقال کرنے والے 96 عازمین کے ورثاء کو زر اعانت کے طور پر 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔02 دسمبر(اے پی پی) حج 2019ء کے موقع پر حجاز مقدس میں اﷲ کو پیارے ہونے والے 96 پاکستانیوں کے ورثاء کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے زر اعانت کے طور پر 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم ادا کر دی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے ”اے پی پی” کو بتایا کہ حج 2019ء کے موقع پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 96 پاکستانی اﷲ کو پیارے ہوئے، حکومت پاکستان کی جانب سے حج پالیسی کے تحت زر اعانت کے طور پر وہ فوت ہونے والے عازم حج یا حاجی کے قانونی وارث کو پانچ لاکھ روپے فی کس کے حساب سے زر اعانت کے طور پر رقم ادا کرنا تھی۔ حج آپریشن مکمل ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت سے حجاز مقدس میں وفات پانے والے پاکستانیوں کی دستاویزات حاصل کیں اور یہاں پر تمام متوفین کے قانونی ورثاء کا تعین کیا۔ تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور کی طرف سے 96 افراد کے قانونی ورثاء کو پانچ لاکھ روپے فی کس کے حساب سے زر اعانت کے طور پر چار کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم بینکوں کے ذریعے ادا کر دی ہے۔








