گوادر کی بندرگاہ سے 2030ء تک سالانہ 400 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل کی جاسکے گی، حکام

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر کی بندرگاہ سے 2030ء تک سالانہ 400 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل کی جاسکے گی۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق گہرے پانیوں کی بندرگاہ گوادر تجارتی اعتبار سے دنیا کے تین انتہائی اہم علاقوں، تیل سے مالا مال مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء کے سنگم پر واقع ہے۔ گوادر …

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر کی بندرگاہ سے 2030ء تک سالانہ 400 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل کی جاسکے گی۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق گہرے پانیوں کی بندرگاہ گوادر تجارتی اعتبار سے دنیا کے تین انتہائی اہم علاقوں، تیل سے مالا مال مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء کے سنگم پر واقع ہے۔ گوادر پانچ برسوں کے اندر جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا جہاز رانی کا مرکز بن جائے گی جہاں سالانہ 13 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل کی صلاحیت ہوگی جسے 2030ء تک تقریباً 400 ملین ٹن تک لایا جائے گا۔