پاک فوج کے افسر اور جوان کنٹرول لائن پر بزدل بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دے رہے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسر اور جوان کنٹرول لائن پر بزدل بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دے رہے ہیں، نشان حیدر کی حامل عظیم پاک فوج ہمارا مان ہے، گزشتہ روز بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والے پاک فوج کے دو افسران کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو …

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسر اور جوان کنٹرول لائن پر بزدل بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دے رہے ہیں، نشان حیدر کی حامل عظیم پاک فوج ہمارا مان ہے، گزشتہ روز بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والے پاک فوج کے دو افسران کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ پیر کو یہاں اپنے ایک بیان میں راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ سبز ہلالی پرچم اور فوج کے جوان کو دیکھ کر ہمارے خون کو جوش مارنا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فوج کا مورال مکمل گر چکا ہے، کشمیریوں نے بھارتی فوج کو گیدڑ بنا دیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پاک فوج نے بھارتی توپوں کو ٹھنڈا کر دیا ہے ۔