اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں ملاقات کی اور الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرری سے متعلق امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے حوالے سے ہونے والی …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں ملاقات کی اور الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرری سے متعلق امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماء الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونے کے لئے پراعتماد رہے۔ دونوں رہنمائوں نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور بات چیت کو فروغ دینے اور اپنا آئینی کردار بھرپور انداز سے ادا کرنے پر اتفاق کیا۔








