سری لنکا کے وزیر خارجہ ڈائنش گناوردینا نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا

کولمبو ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) سری لنکا کے وزیر خارجہ ڈائنش گناوردینا نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانے کی تقریب میں ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل، سری لنکا میں تعینات قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی ہے۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی …

کولمبو ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) سری لنکا کے وزیر خارجہ ڈائنش گناوردینا نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانے کی تقریب میں ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل، سری لنکا میں تعینات قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی ہے۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کی قیادت کے ساتھ مل کر دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ اور خطے کے امن و استحکام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کے خواہاں ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکا کے صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے سری لنکن ہم منصب کو آگاہ کیا۔