اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کا معاشی آﺅٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا ہے، موڈیز نے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معاشی آﺅٹ لک کی ’منفی‘ سے ’مستحکم‘ درجے میں ترقی ملکی معیشت …
موڈیز نے پاکستان کا معاشی آﺅٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا، معاشی آﺅٹ لک کی ’منفی‘ سے ’مستحکم‘ درجے میں ترقی ملکی معیشت کو سنبھالنے اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے، ترجمان وزارت خزانہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کا معاشی آﺅٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا ہے، موڈیز نے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معاشی آﺅٹ لک کی ’منفی‘ سے ’مستحکم‘ درجے میں ترقی ملکی معیشت کو سنبھالنے اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق حکومت مستقبل میں تیز تر، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے معاشی اصلاحات کے ایجنڈا پر گامزن رہے گی۔ درجہ بندی پاکستان کی بڑی معیشت اور طویل مدتی شرح نمو کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ جاری ادارہ جاتی اقدامات کی عکاس ہے۔ موڈیز نے پاکستان میں جاری اصلاحات کا بھی ذکر کیا گیا ہے جن سے قرضوں کی پائیداریت اور حکومت کے لیکویڈیٹی کے حوالے سے درپیش خطرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ موڈیز نے میکرو اقتصادی استحکام کے حوالے سے حکومت کی پیش رفت اور بیرونی کھاتے کے حوالے سے مسائل میں کمی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو بھی اجاگر کیا ہے۔








