اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شیلاگیک نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی دوطرفہ دوستی پر مبنی تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں اور پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی پاکستان کو سماجی شعبہ کی ترقی …
وزیر دفاع پرویز خٹک سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شیلاگیک کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شیلاگیک نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی دوطرفہ دوستی پر مبنی تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں اور پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی پاکستان کو سماجی شعبہ کی ترقی میں تعاون فراہم کر رہا ہے۔ دونوں اطراف نے پاک۔جرمن دوطرفہ تعلقات کی مثبت بڑھوتی کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات بالخصوص دفاع کے شعبہ میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے پاکستان کی مصنوعات کی یورپی یونین کے ممالک کی منڈیوں تک رسائی اور دوطرفہ رعایتوں کیلئے جرمنی کی خصوصی کوششوں کی بھی تعریف کی۔








