اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے، معاشی بہتری کیلئے کئے گئے مشکل فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، موڈیز کا پاکستان کی آﺅٹ لک منفی سے مستحکم کرنا بین الاقوامی اداروں کا پاکستان کی معاشی پالیسیوں …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے، معاشی بہتری کیلئے کئے گئے مشکل فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، موڈیز کا پاکستان کی آﺅٹ لک منفی سے مستحکم کرنا بین الاقوامی اداروں کا پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، آﺅٹ لک میں استحکام ادائیگیوں میں توازن کی بہتری کا ثبوت ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں واضح کمی آئی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں نومبر کے دوران 14.9 فیصد اضافہ ہوا، مئی 2013ءکے بعد پہلی مرتبہ نومبر میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں قوم کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔








