پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کے ایس ای100 انڈیکس 836.57 پوائنٹس کے اضافے سے 40124.22 پوائنٹس پر بند

کراچی۔ 2 دسمبر (اے پی پی) موڈیز کی جانب سے پاکستان کا آﺅٹ لک منفی سے مستحکم ہونے اور ریٹنگ آﺅٹ لک B3 برقرار رکھنے کے مثبت اثرات نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار حصص پر دیکھے گئے اور کاروباری سرگرمیوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کوشیئرز کا کاروبارزبردست تیزی کی جانب گامزن رہا، کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 29فیصد زائدرہا۔کے …

کراچی۔ 2 دسمبر (اے پی پی) موڈیز کی جانب سے پاکستان کا آﺅٹ لک منفی سے مستحکم ہونے اور ریٹنگ آﺅٹ لک B3 برقرار رکھنے کے مثبت اثرات نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار حصص پر دیکھے گئے اور کاروباری سرگرمیوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کوشیئرز کا کاروبارزبردست تیزی کی جانب گامزن رہا، کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 29فیصد زائدرہا۔کے ایس ای100انڈیکس پیر کو مزید836.57پوائنٹس کے اضافے سے 40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے40124.22پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ 74.32فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ایک کھرب16ارب82کروڑ31لاکھ روپے بڑھ گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اوربینکنگ، توانائی، سیمنٹ،فوڈز اور کیمیکل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 9بالائی حدوں کو عبور کرتے ہوئے 40142پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا اس دوران معمولی پرافٹ ٹیکنگ بھی ہوئی لیکن مجموعی طور پر زبردست تیزی کا رجحان ٹریڈنگ کے آخر تک برقرار رہا اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 836.57 پوائنٹس کے اضافے سے 40124.22 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 377.62پوائنٹس کے اضافے سے18387.87پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 432.93پوائنٹس کے ا ضافے سے 28271.45پوائنٹس ہو گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب16ارب82کروڑ31لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر76کھرب28ارب 79کروڑ16لاکھ روپے ہو گیا۔پیر کو 55 کروڑ 73 لاکھ 94ہزار شیئرز کا کاوربار ہوا ۔ مجموعی طور پر 409کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 304کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،89میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب 5کروڑ18لاکھ ،پاک الیکٹرون 2کروڑ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ64لاکھ ،بینک اسلامی پاکستان 1کروڑ28لاکھ اور پاک انٹر نیشنل بلک 1کروڑ23لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو¾ کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھاومیں92.90روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکی حصص قیمت 1951.01روپے ہو گئی اسی طرح 92.05روپے کے اضافے سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 6490روپے پر جا پہنچی تاہم کولگیٹ پامولو اور ہائی نون کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 53روپے اور 23.42روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میںکولگیٹ کے حصص کی قیمت گھٹ کر 1980روپے اور ہائی نون کے حصص کی قیمت کم ہو کر 531.67روپے پر آ گئی۔