کراچی۔ 2 دسمبر (اے پی پی) اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں10پیسے اور انٹر بینک میں6پیسے کی کمی ہوئی جبکہ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں6پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت …
اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں10پیسے، انٹر بینک میں6 پیسے کی کمی

مزید خبریں
کراچی۔ 2 دسمبر (اے پی پی) اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں10پیسے اور انٹر بینک میں6پیسے کی کمی ہوئی جبکہ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں6پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.30روپے سے گھٹ کر155.24روپے اورقیمت فروخت155.40روپے سے گھٹ کر155.34روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے155.30روپے سے کم ہو کر155.20روپے اور قیمت فروخت155.50روپے سے کم ہو کر155.40روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید170.30روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت172روپے سے کم ہو کر171.80روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے200روپے سے کم ہو کر199.50روپے اورقیمت فروخت201.50روپے سے کم ہو کر201روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت22.90روپے برقرار رہی۔ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے سے کم ہو کر41.20روپے اورقیمت فروخت41.60روپے سے کم ہو کر41.50روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے سے کم ہو کر42.20روپے اورقیمت فروخت42.60روپے سے کم ہو کر42.50روپے ہوگئی۔







