اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سری لنکا کا دو روزہ کامیاب دورہ مکمل کرکے قطر روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر خارجہ (کل) منگل کو قطر میں کوالالمپور سمٹ کے حوالہ سے منعقدہ وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے مختصر دورہ سری لنکا کے دوران سری لنکا کے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سری لنکا کا دورہ مکمل کرکے قطر روانہ ہو گئے، وہ (کل) قطر میں کوالالمپور سمٹ کے حوالہ سے منعقدہ وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سری لنکا کا دو روزہ کامیاب دورہ مکمل کرکے قطر روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر خارجہ (کل) منگل کو قطر میں کوالالمپور سمٹ کے حوالہ سے منعقدہ وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے مختصر دورہ سری لنکا کے دوران سری لنکا کے نو منتخب صدر گو ٹابایا راجا پاکاسا، وزیر اعظم مہیندا راجا پاکاسا اور وزیر خارجہ ڈائنش گناوردینا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیر خارجہ نے سری لنکا کی نئی قیادت کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وزیر اعظم عمران خان اور صدر پاکستان کی طرف سے تہنیتی مراسلے پیش کئے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سری لنکن قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی اقتصادی تعاون اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سری لنکا میں نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد پہلے وزیر خارجہ ہیں جنہوں نے وہاں کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ دورہ قطر کے دوران کوالالمپور سمٹ کی وزارتی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور پاکستان کا نکتہءنظر پیش کریں گے۔ قطر روانگی کے وقت بندرانائیکے انٹرنیشنل ائیر پورٹ سری لنکا پر وزارت خارجہ سری لنکا کے اعلی عہدیداران اور پاکستان ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ اور اراکین وفد کو الوداع کیا۔








