پفوا ایجوکیشنل سسٹم، پرائمری سکول، پاک فضائیہ کمپلیکس اسلام آباد میں سالانہ تقریبات کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) پفوا ایجوکیشنل سسٹم، پرائمری سکول، پاک فضائیہ کمپلیکس اسلام آباد میں سالانہ تقریبات کا پیر کو انعقاد ہوا جس کی مہمان خصوصی پاکستان ایئر فورس ویمن ایسوسی ایشن کی صدر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی اہلیہ تھیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سکول کے طلباءو طالبات نے متاثر کن اور شاندار ٹیبلو اور پی ٹی …

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) پفوا ایجوکیشنل سسٹم، پرائمری سکول، پاک فضائیہ کمپلیکس اسلام آباد میں سالانہ تقریبات کا پیر کو انعقاد ہوا جس کی مہمان خصوصی پاکستان ایئر فورس ویمن ایسوسی ایشن کی صدر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی اہلیہ تھیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سکول کے طلباءو طالبات نے متاثر کن اور شاندار ٹیبلو اور پی ٹی شو پیش کیا۔ پفوا ایجوکیشنل سسٹم، پاکستان ایئر فورس ویمن ایسوسی ایشن کے زیرانتظام ایسا منصوبہ ہے جو پاک فضائیہ کے سکولز اور کالجز کے موجودہ نظام کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔