امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی توقع سے بہتر فیکٹری ڈیٹا رپورٹ اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1463.96 ڈالر فی اونس پر فلیٹ رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1469.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے …

نیویارک ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی توقع سے بہتر فیکٹری ڈیٹا رپورٹ اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1463.96 ڈالر فی اونس پر فلیٹ رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1469.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد گر کر 1457.96 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 1463.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد گر کر 1459.94 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1466 ڈالر فی اونس طے پائے۔