پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,230کی سطح پر بند

کراچی۔ 3 دسمبر (اے پی پی) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,230کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.267 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,132 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.972بلین روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی …

کراچی۔ 3 دسمبر (اے پی پی) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,230کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.267 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,132 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.972بلین روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 814.760 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 628.930 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 595.182 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 463.101 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 322.792 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 180.035 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 131.341 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 81.075 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 35.421 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 28.099 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 10.882 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 3.299 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میںکاٹن کی ایک لاٹ کاسودا ہوا جس کی مالیت 0.506 ملین روپے تھی۔