اقوام متحدہ ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) موسمیاتی تبدیلیوں اور ٹیکنالوجی کے سبب پیدا ہونے والی عالمی سطح پر عدم مساوات کی اگر کڑی نگرانی نہ کی گئی تو یہ مختلف خطوں میں سیاسی عدم استحکام اور تشدد کا سبب بن سکتی ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں یہ تنبیہ کی ہے۔ یو این ڈی پی کے مطابق آمدنی اور دولت کے بجائے، ٹیکنالوجی اور موسمیاتی …
موسمیاتی تبدیلیاں اور ٹیکنالوجی سیاسی عدم استحکام کا سبب ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) موسمیاتی تبدیلیوں اور ٹیکنالوجی کے سبب پیدا ہونے والی عالمی سطح پر عدم مساوات کی اگر کڑی نگرانی نہ کی گئی تو یہ مختلف خطوں میں سیاسی عدم استحکام اور تشدد کا سبب بن سکتی ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں یہ تنبیہ کی ہے۔ یو این ڈی پی کے مطابق آمدنی اور دولت کے بجائے، ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیاں تقسیم کا سبب بن رہی ہیں۔ ادارے کے ایڈمنسٹریٹر یوآخم سٹائنر نے کہا ہے کہ اگر ان پر قابو نہ پایا گیا، تو یہ مستقبل میں خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔








