پاک بحریہ کے زیرِ انتظام تیسری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا کراچی اور کریکس ایریا کا دورہ

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے زیرِ انتظام تیسری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے کراچی اور کریکس ایریا کا دورہ کیا، ورکشاپ کا مقصد ملکی میری ٹائم سیکٹر اور بحری اقتصادی استعداد کا فروغ ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ کے شْرکاء نے سجاول، شاہ بندر اور سر کریک میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا،انھیں کریکس کے علاقے میں …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے زیرِ انتظام تیسری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے کراچی اور کریکس ایریا کا دورہ کیا، ورکشاپ کا مقصد ملکی میری ٹائم سیکٹر اور بحری اقتصادی استعداد کا فروغ ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ کے شْرکاء نے سجاول، شاہ بندر اور سر کریک میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا،انھیں کریکس کے علاقے میں در پیش خطرات اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار بارے آگاہ کیا گیا۔ ورکشاپ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں میری ٹائم مسائل پر مباحثوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ مباحثوں میں سمندری آلودگی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اْٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ بعد ازاں ورکشاپ کے شرکا کو پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا مطالعاتی دورہ بھی کروایا گیا۔

مزید خبریں