نیوزی لینڈ، ساحلی شہر گسبرن میں 5.3 شدت کا زلزلہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

آکلینڈ ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے جزیرہ نارتھ آئی لینڈ کے مشرقی ساحلی شہر گسبرن میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ نیوزی لینڈ کے ادارہ جیلوجیکل ہیزرڈ انفارمیشن کے مطابق یہ زلزلہ آتش فشاں سے متاثرہ سیاحتی جزیرہ وائٹ آئی لینڈ سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر منگل کو گسبرن شہر …

آکلینڈ ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے جزیرہ نارتھ آئی لینڈ کے مشرقی ساحلی شہر گسبرن میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ نیوزی لینڈ کے ادارہ جیلوجیکل ہیزرڈ انفارمیشن کے مطابق یہ زلزلہ آتش فشاں سے متاثرہ سیاحتی جزیرہ وائٹ آئی لینڈ سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر منگل کو گسبرن شہر کے جنوب میں 20 کلومیٹر کے فاصلے پر 29 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جبکہ زلزلےکے جھٹکے نارتھ آئی لینڈ کے علاقہ وکاتانی میں بھی محسوس کیے گئے جس سے بعض دکانوں کو نقصان پہنچا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی۔