سٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) سٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔ منگل کو پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے بجٹ کیلئے معاونت اور توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے تھے جس کے بعد یہ رقم سٹیٹ بینک کو حاصل ہوئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ملنے کے …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) سٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔ منگل کو پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے بجٹ کیلئے معاونت اور توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے تھے جس کے بعد یہ رقم سٹیٹ بینک کو حاصل ہوئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد سٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے معاہدہ کے تحت حاصل ہونے والی رقم توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے ذریعے قیمتوں میں کمی اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کو بہتر بنانے اور میکرو اقتصادی استحکام کے مقاصد کیلئے استعمال کی جائے گی۔

مزید خبریں