پاکستان اور شام کے دوطرفہ تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی شام کے ناظم امور سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور شام مابین دیرینہ سفارتی، سماجی اور مذہبی تعلقات ہیں، دوطرفہ تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو شام کے ناظم امور ڈاکٹر ماضن عبید سے ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین دیرینہ …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور شام مابین دیرینہ سفارتی، سماجی اور مذہبی تعلقات ہیں، دوطرفہ تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو شام کے ناظم امور ڈاکٹر ماضن عبید سے ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین دیرینہ سفارتی، سماجی اور مذہبی تعلقات ہیں۔ دوطرفہ تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شام میں امن و امان کی صورتحال کی مزید بہتر ی کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کے رہنما اصول سامنے رکھنے چاہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے فروغ کیلئے مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں