اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی)سینئر صحافی، سابق منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی، ایڈیٹر انچیف روزنامہ اسلام آباد ٹائمز مسعود ملک منگل کو انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ (کل) بدھ کو ایچ ایٹ قبرستان میں دن 11 بجے ادا کی جائے گی۔ انہوں نے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ انہوں نے اہم عہدوں پر صحافتی خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے روزنامہ نوائے وقت …
سابق منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک انتقال کر گئے، نماز جنازہ (کل) ادا کی جائے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی)سینئر صحافی، سابق منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی، ایڈیٹر انچیف روزنامہ اسلام آباد ٹائمز مسعود ملک منگل کو انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ (کل) بدھ کو ایچ ایٹ قبرستان میں دن 11 بجے ادا کی جائے گی۔ انہوں نے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ انہوں نے اہم عہدوں پر صحافتی خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے روزنامہ نوائے وقت میں چیف رپورٹر، روزنامہ ایکسپریس میں ایڈیٹر، روزنامہ اوصاف میں گروپ ایڈیٹر اور روزنامہ دنیا میں بطور ایڈیٹر فرائض سرانجام دیئے جبکہ 2015ءسے 2018ءتک وہ منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی رہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گذشتہ ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جبکہ گذشتہ ایک ماہ سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ منگل کو خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نماز جنازہ (کل) بدھ کو 11 بجے دن ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ دریں اثناءمختلف صحافتی تنظیموں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ صحافت کے شعبہ میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔








